01 فروری ، 2015
اسلام آباد...... وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پٹرول بھارت، سری لنکا اور نیپال سے بھی سستا ہے اور عوام کو پٹرول کم قیمتوں پر فراہم کیا جارہا ہے،اتوار کی شام اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پٹرول سستا کرنے سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی، حکومت کو جو بچت ہوئی وہ بچت عوام تک منتقل کر دی گئی، اس کا مطلب ہے کہ یہ عوام دوست حکومت ہے،انھوں نے مزید کہا کہ اب صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ عوام کو مزید ریلیف ملے۔