01 فروری ، 2015
لاہور......پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی کے بعد لاہورمیں پیٹرول اورڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے،تاہم قیمتوں میں کمی اور نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد فیصل آباد میں پیٹرول کی کمی کے مسئلے نے ایک بار پھر سراٹھالیا ہے ،ادھر وزارت پیٹرولیم نے کہا ہےکہ ملک میں کہیں بھی پیٹرول کی قلت نہیں۔ترجمان وزرات پٹرولیم کے مطابق آئل کمپنیوں کے پاس 90 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے، دوپہر 12 بجے تک پٹرول پمپوں کو 14728 میٹرک ٹن پٹرول فراہم کیا گیا،ملک بھر میں پٹرول کی اوسط یومیہ کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن ہے ۔مزید 32 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کراچی بندر گاہ پر اتارا جا رہا ہے۔رواں ماہ مزید 11 جہاز 3 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر پاکستان پہنچیں گے۔