پاکستان
01 فروری ، 2015

پٹرول قیمتوں میں کمی :سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایے کم نہ ہوسکے

پٹرول قیمتوں میں کمی :سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایے کم نہ ہوسکے

کراچی ......پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مزید کم ہو گئیں، لیکن سندھ میں ٹرانسپورٹ کرائے کم نا ہو سکے، کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کئے بغیر پٹرول کی قیمتیں گھٹنےسے عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔کراچی میں ٹرانسپورٹ مافیاکی ہٹ دھرمی جاری ہے ،اور وہ عوام کو سہولت دینے سے انکاری ہیں۔ادھر پشاور میں بھی ٹرانسپورٹ مافیا نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے اور وہ بھی عوام کو فائدہ دینے سے انکار کررہے ہیں۔جبکہ بلوچستان میں صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کمی کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔واضح رہے کہ لاہور میں پٹرول اورڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :