پاکستان
01 فروری ، 2015

کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹرمنوج رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے

کوئٹہ.......کوئٹہ کے علاقے گیلانی روڈ سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے ماہر تعلیم ڈاکٹرمنوج کمار رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ،اغوا کاروں نے انہیں مستونگ روڈ پر چھوڑ دیا تھا ۔خاندانی ذرائع کے مطابق اغواکاروں نے ڈاکٹر منوج کمار کو نیوسریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ،ڈاکٹر منوج کمار کی جانب سے اطلاع دئیے جانے کے بعد ان کے والد اور دیگر رشتہ دار مستونگ روڈ پہنچے اور انہیں لیکر گیلانی روڈ پر واقع گھر پہنچایا، منوج کمار سول ہسپتال کوئٹہ میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دینے کے ساتھ مقامی تعلیمی اکیڈمی کے سربراہ ہیں ،انہوں نے گذشتہ برس تین دسمبر کی دوپہر کو ان کے گھر کے قریب سے اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ گھر سے اکیڈمی جارہے تھے ا ن کی گاڑی گیلانی روڈ سے خالی حالت میں ملی تھی ۔رہائی کے بعد اپنے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر منوج کمار نے بتایا کہ ان کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد ہوئی ، تاہم کتنا تاوان دیا گیا یہ معلوم نہیں ہے ،ڈاکٹر منوج کمار نے مزید بتایا کہ اغوا کار نے مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک کمرے میں قید کررکھتا تھا اور دن میں ایک مرتبہ روٹی ملتی تھی۔

مزید خبریں :