01 فروری ، 2015
کراچی ......کراچی میں رینجرز مقابلے میں مارے گئے گینگسٹرز کے جرائم کی تفصیل رینجرز نے جاری کردی، مجموعی طور پر پانچوں ملزمان قتل کی 62وارداتوں میں مطلوب ہونے کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مقابلے میں مارا گیا اکبر ملیری قتل کی 30 سے زاید وارداتوں میں مطلوب تھا، شیراز ابراہیم عرف کامریڈ ملیر والا قتل کی 6 وارداتوں میں ملوث تھا، یوسف پٹھان قتل کی 11 اور ماڈل کالونی میں 64 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھا، گل حسن عرف پیرو 11 افراد کے قتل میں مطلوب تھا، مقابلے میں ہلاک خالد لاشاری قتل کی 4 وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مارے گئے ٹارگٹ کلرز بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں بھی مطلوب تھے۔