پاکستان
01 فروری ، 2015

وزیراعظم سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کریں،سراج الحق

وزیراعظم سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کریں،سراج الحق

کوئٹہ ......جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ اسلام آباد کی سرکار اور بلوچستان کے سردار صوبے کے مسائل کے ذمے دار ہیں، وزیراعظم سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کریں۔کوئٹہ سے ندیم کوثر کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمامسبی میں امن، ترقی یافتہ اورخوشحال بلوچستان کےعنوان سے سیاسی و قبائلی جرگہ ہوا، جرگے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام نے قیام پاکستان کے وقت نظریہ پاکستان کا ساتھ دیاتھا، بانی پاکستان نے زندگی کے آخری ایام بلوچستان میں گزارے، مگر ان کے انتقال کے بعد ان کے وژن کےساتھ غداری کی گئی،سراج الحق نے دوٹوک انداز میں کہا کہ صوبے کےمسائل کی وجہ سے عوام میں مایوسی ہے، حکمرانوں کو یہاں کے مسائل حل کرنا چاہییں ۔بلوچ عوام اپنے وسائل پر اختیار چاہتے ہیں، آئین کے تحت ایسا ہر صورت یقینی بنانا ہوگا ،انھوں نے بلوچ نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پہاڑوں پر جانے کی بجائے حکمرانوں کی طرف جائیں اور ان کا احتساب کریں ۔انھوں نے اعلان کیا کہ اگر آئندہ انتخابات میں ان کی جماعت برسراقتدار آئی تو ملک میں اسلامی نظام قائم کریں گے۔ یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کےعلاوہ ملک میں احتساب کاایسا موثر نظام لائیں گے جہاں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :