پاکستان
01 فروری ، 2015

لیاری مسلسل بدامنی اور دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے،فاروق ستار

لیاری مسلسل بدامنی اور دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے،فاروق ستار

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار کا کہنا ہے کہ لیاری مسلسل بدامنی اور دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں بے گناہ افراداس عفریت کا شکار ہوچکے ہیں۔فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روزلیاری میں گینگ وارجرائم پیشہ اور دہشت گردوں کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں متعددبے گناہ افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی ایک پولیس موبائل پر کریکر حملے جس میں معذور نوجوان ہلاک اور ایک بے گناہ خاتون زخمی ہو ئیں جس پر تاجر برادری نے کراچی پریس کلب پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایاتھا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں گینگ وار جرائم پیشہ دہشت گردوں کے باعث کراچی کے تجارتی علاقے مسلسل خوف و دہشت کا شکار ہیں۔انہوں نے آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرزسے مطالبہ کیا کہ لیاری کے معصوم عوام کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے اور لیاری میں جرائم پیشہ گینگ وار کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے ۔

مزید خبریں :