کھیل
02 فروری ، 2015

سندھ ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عامر پر تاحیات پابندی کیلئے درخواست

سندھ ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عامر  پر تاحیات پابندی کیلئے درخواست

کراچی........سندھ ہائی کورٹ میں قومی کرکٹر محمد عامر پر تاحیات پابندی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں کرکٹر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ رانا فضل نامی درخواست گزار کا موقف تھا کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے محمد عامر کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔سن دو ہزار دس میں تینوں کرکٹر ز پر لارڈز ٹیسٹ میں میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوا تھا۔ ادھر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے سانحہ شکار پور پر بننے والے تمام بورڈز ڈسچارج کردئیے ہیں۔ ججز اپنے چیمبرز میں صرف اہم نوعیت کے مقدمات نمٹارہے ہیں۔

مزید خبریں :