02 فروری ، 2015
کراچی.......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور بالائی سندھ میں ہونے والی بارش کے اثرات کراچی پر بھی پڑیں گے جس کے باعث کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں18 سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔