پاکستان
02 فروری ، 2015

منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کی کارروائی روک دی گئی

 منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخی کی کارروائی روک دی گئی

لاہور .......لاہور ہائی کورٹ نےجوائنٹ اسٹاف کمپنیز کو ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے روک دیا۔پنجاب حکومت اور رجسٹرار اسٹاک کمپنیز سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔رجسٹرارجوائنٹ اسٹاک کمپنیز نے غیرقانونی طور پر بلٹ پروف گاڑیاں اور کنٹینر خریدنے کے الزام میں ادارہ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا تھاجسے منہاج القرآن کی جانب سے عدالت کے روبرو چیلنج کیا گیا تھا ۔ادارہ منہاج القران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد حکومت ادارے کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔عدالت نے رجسٹریشن منسوخ کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت اور رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں :