پاکستان
02 فروری ، 2015

سندھ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے،خواجہ اظہار الحسن

سندھ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے،خواجہ اظہار الحسن

کراچی........ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ایمرجنسی کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کہ ایم کیو ایم کے سِوا کسی نے بھی طالبانائزیشن کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔۔قائد تحریک الطاف حسین نے طالبانائزیشن کے خلاف لوگوں کو خبردار کیا تھا۔۔خواجہ اظہار الحسن نے سندھ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم سے امید کررہے تھے کہ وہ شکارپور پہنچیں گے لیکن کسی نے بھی متاثرین کی دادرسی نہیں کی۔۔ انہوں نے کہا کہ سول اسپتال شکارپور کی نااہلی اور سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سومو ٹونوٹس لیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے ایمرجنسی کے نفاذ کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ کسی مسئلے کا حل نہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے صرف مساجد کے باہر پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا جاتا تھااب اسکولوں اور دیگر جگہیں بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، پولیس اتنی زیادہ تعداد میں نہیں،لیکن فورس کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :