02 فروری ، 2015
اسلام آباد........چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے عمران خان کی ملاقات الیکشن کمیشن میں جاری ہے ۔ ملاقات میں الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے بات چیت کے لیے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے پچھلے ہفتے ملاقات کے لیے وقت مانگا گیا تھا ، عمران خان چیف الیکشن سے ملاقات کے لئے الیکشن کمیشن اسلام آباد پہنچے ہیں ،جہاں انکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات جاری ہے، جہانگیر ترین ، عارف علوی اور بابر اعوان بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ عمران خان انتخابی دھاندلی سمیت الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلوں میں تاخیر سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے۔