02 فروری ، 2015
دبئی........آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے شریک ہوگئی جبکہ پانچ ماہ سے کرکٹ سے دور ہونے کے باوجود پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل بولرز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیںسعید اجمل کاایکشن بدل لیا لیکن رینکنگ نہیں بدلی۔وہ آج بھی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہیں۔سعید اجمل بولنگ پوائنٹس رینکنگ میں اتنے آگے نکل گئے تھے کہ پانچ ماہ گزر جانے کے بعد بھی انہیں کوئی پیچھے نہ کرسکا،اب بھی وہ دوسرے نمبر پر موجود سنیل نارائن سے 14پوائنٹس اوپر ہیں۔اسی فہرست میں محمد حفیظ آٹھویں نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز کا پہلا نمبر ہے جبکہ ہاشم آملہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔مصباح الحق ٹاپ ففٹین میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کا دوسرا اور شاہد آفریدی کا پانچواں نمبر ہے جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں۔میزبان آسٹریلیا ورلڈ کپ میں نمبر ون ٹیم کے طور پر شرکت کرے گا۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا 120پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے،اس فہرست میں پاکستان ساتواں نمبر پر ہے۔