پاکستان
02 فروری ، 2015

فوجی عدالتوں کے مخالف بتائیں قوم کیساتھ ہیں یا طالبان کے ،خواجہ سعد

فوجی عدالتوں کے مخالف بتائیں قوم کیساتھ  ہیں یا طالبان کے ،خواجہ سعد

لاہور........وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔فوجی عدالتوں کے خلاف بات کرنے والے بتائیں وہ قوم کے ساتھ ہیں یا طالبان کے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر 10 نئی پاور وینز کا افتتاح کیا ۔اس موقعے پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔اب ان کے خلاف باتیں کرنے والے منافقت سے کام لے رہے ہیں۔خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مالی معاملات کافی حد تک سلجھ گئے ہیں ۔ اب نجکاری کی ضرورت نہیں ۔کوئی ٹرین بند نہیں کی جا رہی ۔پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کو مزید فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمے سے کسی مزدور کو نہیں نکالا جارہا۔ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو نہیں بخشا جائے گا ۔

مزید خبریں :