02 فروری ، 2015
خانیوال ......خانیوال پولیس نے جہانیاں کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔ گرفتار ملزمان کی نشاہدہی پر ڈیرہ غازی خان کے ایک اسلحہ ڈیلر کی دوکان اور گھر پر چھاپہ مار کر بھی بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ آر ، پی، او ملتان امجد جاوید سلیمی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف نوعیت کے 3 سو سے زائد مختلف اقسام کا آٹو میٹک اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق لکی مروت سے ہے جو علاقہ غیر سے اسلحہ لا کر جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد میں فروخت کرتے تھے ۔ آر ، پی، او کے مطابق ملتان رینج میں سرچ آپریشن کر کے مختلف کالعدم تنظمیوں کے 76 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔