کھیل
02 فروری ، 2015

بھارتی شہر لدھیانہ میں روایتی کھیلوں کےبڑے مقابلے

بھارتی شہر لدھیانہ میں روایتی کھیلوں کےبڑے مقابلے

لدھیانہ .....بھارت کے شہر لدھیانہ میں روایتی کھیلوں کے بڑے مقابلے ہوئے ۔ڈھول کی تھاپ پر رقص نے مقابلوں میں سماں باندھ دیا۔لدھیانہ کے کِلہ رائے پور رورل فیسٹول کو دیہی علاقوں کے اولمپکس کا نام دیا جاتا ہے۔یہ ایونٹ 1933 سے جاری ہے۔ابتدا میں صرف کشتی اور دوڑ کے مقابلے ہوتے تھے مگر اب جدید دور کے کھیل اس میں شامل ہوچکے ہیں۔ وزن اٹھانے کے مقابلوں میں غیر روایتی انداز لوگوں نے بہت پسند کیا۔ موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتے نڈر افراد نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ بھارتی پنجاب اور دیگر ریاستوں سے کھلاڑیوں نے خاص طور پر مقابلوں میں شرکت کی۔ فیسٹول کی خاص بات یہاں پیش کئے گئے رقص تھے جن کو دیکھنے والے بھی جھوم اٹھے۔

مزید خبریں :