پاکستان
02 فروری ، 2015

کراچی:میٹرک امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے 10 فروری تک توسیع

کراچی:میٹرک امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے 10 فروری تک توسیع

کراچی..........ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق نویں و دسویں جماعت کے امتحانی فارم برائے 2015ءجمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹفیس کے 10فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ سیکریٹری بورڈ کے مطابق یہ سہولت گزشتہ دنوں شہر کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ ،طالبات اور والدین کے وسیع تر مفاد میں کی گئی ہے۔ اس سے قبل دہم جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تار یخ میں 12جنوری سے 30جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔

مزید خبریں :