02 فروری ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اجلاس آج ہوا جس میں تنظیم نوکے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ان فیصلوں کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیز آبادی کو رابطہ کمیٹی کا انچارج مقررکیا گیا جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت شوکت اورعامر خان کو رابطہ کمیٹی کا جوائنٹ انچارجز مقررکیا گیا ہے ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق قمر منصور اور ارشد حسین اب رابطہ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میںکئے گئے ایک اورفیصلے کے مطابق تحریک کے سینئرارکان کنورنویدجمیل اورعبدالحسیب کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا۔ قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔ دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد عبد الحسیب کو کلیئر قرار دیتے ہوئے الطاف حسین سے گزارش کی تھی کہ انہیں دوبارہ رابطہ کمیٹی کی ممبر شپ دے دی جائے۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی میں عبد الحسیب کی بحالی کی توثیق کردی۔