پاکستان
02 فروری ، 2015

فیصل آباد :مقامی افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکوہلاک

فیصل آباد :مقامی افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکوہلاک

فیصل آباد ...........فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرنے والے تین ڈاکوؤں کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملت روڈ کے دھنولہ اسٹاپ پرمسلح ڈاکوؤں نے ایک شہری کی دکان میں داخل ہوکراسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر شہری جمع ہو گئے اور ڈاکوؤں کو قابو کر لیا۔مشتعل شہریوں نے ہاتھ لگے ڈاکوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بُری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو شہریوں نے زخمی ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے، تاہم کچھ دیر میں شہریوں نے شدید زخمی ڈاکوؤں کوپولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکوؤں کواسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تینوں ڈاکو راستے میں ہی دم توڑگئے۔

مزید خبریں :