03 فروری ، 2015
اسلام آباد.........الیکشن کمیشن پاکستان نےتمام الیکشن ٹریبونلز کو درخواستیں فوری نمٹانے کی ہدایت کردی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے روزانہ سماعت کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شکایات جلد نمٹانے کے لئے تمام ٹریبونلز کو خط لکھ دیا ہے، انتخابی شکایات کے زیر التوا کیسز کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز این اے122 کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس درخواست پر تمام ٹریبونلز کو خط لکھا ہے جس میں آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیسز کی سماعت جلد مکمل کی جائے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز کو کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں تاہم قانونی تقاضوں اور عدالتی فیصلے کے مطابق کیسز کی جلد سماعت کے لئے ٹریبونلز کا خط لکھا گیا ہے۔