پاکستان
03 فروری ، 2015

نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا

نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نےنبیل گبول کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے ایم کیو ایم کے ساتھ تحفظات ہیںاور وہ ایم کیو ایم سے علیحدگی پر بھی غور کر رہے ہیں۔نبیل گبول نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی میٹنگز میں بلائے بغیر غیر حاضری لگا دی جاتی ہے جبکہ کچھ لوگ قائد تحریک الطاف حسین کے سامنے ان کا امیج خراب کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :