03 فروری ، 2015
پشاور .........پشاور کے نواحی علاقے پشتخرہ میں مدرسے میں گٹر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے متعدد بچوں کےدبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 5بچیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ پشاور میں ایک گھر میں بچیوں کو دینی تعلیم دینے کیلئے مدرسہ بنایا گیا تھا، جس کے وسط میں اک کنواں نما گٹر موجود ہے جس کو ڈھانپنے کیلئے اس پر 15سال قبل چھت ڈالی گئی تھی جس پر بچھی چارپائی پر بیٹھ کر بچیاں پڑھ رہی تھیں کہ کنویں کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چھت منہدم ہوگئی اور 10بچیاں کنویں میں گر گئی تھیں جن میں سے 5بچیوں کو نکال کر زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کنویں میں پانی موجود ہے اس لیےحتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کتنی بچیا اب بھی کنویں میں موجود ہیں، کنویں سے پانی نکالا جارہا ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ریسکیو کی ایک گاڑی پہنچ پائی ہے جبکہ مقامی افراد بھی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔