پاکستان
03 فروری ، 2015

جہلم میں پولیس مقابلہ، آج صبح فرار ہونے والا اشتہاری ملزم ہلاک

جہلم میں پولیس مقابلہ، آج صبح فرار ہونے والا اشتہاری ملزم ہلاک

جہلم..........جہلم کےعلاقے مصری موڑ میں مبینہ پولیس مقابلے میں آج صبح پولیس موبائل پر حملے کے بعد فرار ہونے والا اشتہاری ملزم شبیر عبرف شبیرا مارا گيا، فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ جہلم میں قیدیوں کو لے جانے والی وین پر حملہ کرکے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے والے ملزمان سے پولیس کا مقابلہ ہوا جس میں فرار ہونے والا اشتہاری شبیر عرف شبیرا مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جہلم کےعلاقے مریالہ میں آج صبح دہشت گردوں نے ایک پولیس وین پر حملہ کیا اور اپنے ساتھی کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزم کو قتل کے الزام میں پیشی کیلئے پنڈ دادن خان کی عدالت لے جایا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد ملزمان کا پیچھا کیا گیا اور مصری موڑ کے قریب ان سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس حراست سے فرار ہونے والا اشتہاری ملزم شبیر عرف شبیرا مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے-

مزید خبریں :