پاکستان
03 فروری ، 2015

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل راشد محمود کا دورہ سعودی عرب

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل راشد محمود کا دورہ سعودی عرب

ریاض..........چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کی۔ ریاض کے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی وبین الاقوامی امور پر بھی گفت گو کی۔ جنرل راشد محمود نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے شاہ سلمان اور ان کی ٹیم کو مملکت کی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام بھی پہنچایا جس پر شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :