پاکستان
03 فروری ، 2015

وزیراعظم کی والدہ کی علالت، الطاف حسین کا اظہار افسوس

لندن ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کی علالت پر افسوس کا اظہار کیا، اور عوام سے اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیاہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماوٴں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔

مزید خبریں :