03 فروری ، 2015
راولپنڈی .......کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا، قومی ایکشن پلان پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موثر عمل درآمد کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت 178 ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پیشہ ورانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے قومی ایکشن پلان پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موثر عمل درآمد کیا جائے گا اور ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا بلاتفریق خاتمہ کیا جائے گا۔