03 فروری ، 2015
پشاور .........16دسمبر کو آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں 2 ہزار سے زیادہ سرچ آپریشن کئے، جن کے دوران ساڑھے چار ہزار لوگوں کو حراست میں لیاگیا۔ آرمی پبلک اسکول پشاورپر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے باضابطہ طور پر علاقوں کو ٹارگٹ کرکے سرچ آپریشنزشروع کئے۔ ان 40دنوں کے دوران صوبے بھڑ کے 6حساس ریجنز میں مجموعی طور پر2ہزار166 آریشنز کئےگئے، جن میں سب سے زیادہ مالاکنڈ ڈویژن کے 7اضلاع میں کئے گئے۔ جہاں 863آپریشنز کئے گئے۔ اسی طرح بنوں میں 459آپریشنز کئے گئے۔ کوہاٹ ریجن میں 351، ڈی آئی خان 247، مردان 189 اور پشاور میں 57سرچ آپریشنز کئے گئے۔ جن میں 4ہزار 582مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں پشاور سے ہوئیں، جہاں 2ہزار141 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آُپریشنز کے دوران 2ہزار 2سو 32افغان باشندوں کوبھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز میں بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ہاتھ لگا۔ آپریشنز کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والے دہشتگردوں کا راستہ روکنے کےلئے مختلف شاہراہوں پر ناکے بھی لگائے گئے۔ جس دوران 4ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 24 ہزار مکانات، 6ہزار ہوٹلز اور سرائے بھی چیک کئے گئے۔