03 فروری ، 2015
کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے مستعفی ہونے کی تردید کی ہے اور کہا کہجومیرےتحفظات تھےوہ گزشتہ روزدورہوگئے،رابطہ کمیٹی کےکچھ اراکین الطاف حسین کومیرےخلاف مس گائیڈکررہےتھے،انھوں نے کہا کہ جہاں تک استعفوں کا تعلق ہے تو مجھ سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کےاستعفےرابطہ کمیٹی کےپاس ہیں،جیوز نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرےاختلافات تھےجس سے میں نے رابطہ کمیٹی کوآگاہ کردیاتھا،اور وہ انھوں نے گزشتہ روز حل کردیئے۔ایک سوال پر انھو ں نے کہا کہ قمر منصور کا مجھ سمیت تمام اراکین کے ساتھ رویہ درشت اور سخت قسم کا تھا۔انھوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی سندھ کی شخصیت کا نام نہیں لوں گاجس نے مجھے خدشات سےآگاہ کیا،اورمجھےکہاگیاکہ آپ کوآپ کی پارٹی سےخطرہ ہے،آپ کومرواکرالزام پیپلزپارٹی پرلگادیاجائےگا اور سخت حالا ت پیدا کردیئے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ کچھ سیکورٹی ایشو ز ہیں،مجھے وفاق اور سندھ حکومت کی طرف سے کوئی گارڈز نہیں ملے ہیں،میں اپنی سیکیورٹی خودلے کرچلتاہوں،مجھے طالبان، لیاری گینگ وار اور اپنی سابق پارٹی کی طرف سے بھی خطرات ہیں۔