03 فروری ، 2015
اسلام آباد.........تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ این اے 122کے بیلٹ پیپرز کی فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہوگئی ہے، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گا،حکومت فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔