پاکستان
03 فروری ، 2015

تہمینہ درانی فاؤنڈیشن کا شہدائے پشاور کے نام سے رہائشی کالونی کا اعلان

پشاور..........تہمینہ درانی فاونڈیشن نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے نام سے رہائشی کالونی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں تہمینہ درانی فاونڈیشن نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور زخمیوں کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاونڈیشن کی چیف ایگزیکٹیو تہمینہ درانی نے کہا کہ جس طرح نائن الیون کو اب تک یاد کیا جاتا ہے اسی طرح سانحہ 16/12 کو یاد رکھا جائے اور اس سلسلے میں حکومت ہر سال 16 دسمبر کا دن یوم سوگ قرار دے اور ساتھ ہی شہید بچوں اور اساتذہ کی پنشن اسکیم کا اجرا کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ مہینے شادی کرکے ازدواجی زندگی کی دوسری اننگ کا آغاز کیا۔ان کے اس فیصلے پر پاکستانی عوام کے کیاجذبات ہیں ؟ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دوسری شادی،حالانکہ پاکستانی عوام کے لیئے کافی سرپرائز ثابت ہوئی مگر وہ ان کے اس فیصلے کا کافی سراہتے نظر آئے۔اس بات کا اندازہ جیو نیوز، جنگ اخبار اور دی نیوز کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے کرائے گئے سروے کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔جس میں ملک بھر سے 13 سو سے زائد افراد نےحصہ لیا۔سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ریحام خان سے شادی کا اعلان کیا۔اُس موقع پر آپ کے کیا جذبات تھے؟جواب میں سروے میں شامل47 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر خوش تھے، 20 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے دکھ ہوا۔جبکہ 33 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے اس بارے میں جذبات ملے جلے تھے۔جس کے بعد عوام سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد کے خیال میں عمران خان کا شادی کافیصلہ بہت اچھا جبکہ بعض کے خیال میں بہت بُرا فیصلہ تھا۔ آپ کی اس بارے میں ذاتی رائے کیا ہے ؟جواب میں سروے میں شامل عوام کی اکثریت یعنی 68 فیصد نے ان کے اِس فیصلے کو بہت اچھاقرار دیا جبکہ 30 فیصد نے اسے بُرا فِیصلہ کہا۔ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے بعد عوام سے اس رائے پر اظہار کرنے کا کہا گیا کہ جس میں عمران خان کے شادی کے فیصلے کو پشاور سانحے کی وجہ سے درست قرار نہیں دیا گیا تھا۔اس پر سروے میں شامل76فیصد افراد اس رائے کی حمایت کرتے نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ شادی کے فیصلے کا وقت مناسب نہیں تھا۔ جبکہ 24 فیصد نے اس رائے کی حمایت نہیں کی اور کہا کہ ان کا فیصلہ درست تھا۔

مزید خبریں :