04 فروری ، 2015
لاہور ........لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک نوجوان نے2لڑکیوں کوقتل کرکے خودکشی کرلی، واقعے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سب لوگ اکٹھے اسٹیڈیم آئے تھے،کسی بات پر ان میں تکرار ہوئی جس کے بعد نوجوان نے فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں بیٹھی دو لڑکیا ں جو آپس میں بہنیں ہیں جاں بحق اور ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں، جس کے بعد لڑکے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔