کھیل
Time 15 نومبر ، 2022

’فائنل کھیلنا سب کی اوقات نہیں ہوتی‘: پاکستانی فین کا بھارتی میڈیا کو آن ائیر کرارا جواب

ہم خوش ہیں مایوس نہیں کیوں کہ ہم فائنل تک پہنچے ہیں: پاکستانی فینز کی بھارتی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل
ہم خوش ہیں مایوس نہیں کیوں کہ ہم فائنل تک پہنچے ہیں: پاکستانی فینز کی بھارتی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی میڈیا پر کئی سوال اٹھائے گئے لیکن ان سوالات کے جوابات میں پاکستانی شائقین کے کرارے جواب نے بھارتی میڈیا کو دنگ کردیا۔

آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستان کی شکست کے بعد اسٹیڈیم سے نکلتے شائقین کو روک کر ان کی رائے پوچھی گئی۔

جس کے جواب میں پاکستانی فین نے کہا کہ’ ہم یہاں سے بالکل مایوس ہوکر نہیں جارہے کیوں کہ کسی ایک کو جیتنا تھا انگلینڈ جیت گئی لیکن ہم خوش ہیں‘۔

پاکستانی فین نے صحافی سے کہا کہ ’میرے پاس ایک شعر ہے  اگر آپ کی اجازت ہوتو سنادیتا ہوں  لیکن مجھے نہیں پتا آپ اس کو جانے دیں گے یا نہیں ، بات یہ ہے کہ اب بات نہیں ہوتی ، فائنل کے خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن فائنل کھیلنا سب کی اوقات نہیں ہوتی‘۔

پاکستانی فین کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں مایوس نہیں کیوں کہ ہم فائنل تک پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :