کھیل
24 جولائی ، 2016

ریواولمپکس میں شریک واحد بھارتی ریسلرکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

ریواولمپکس میں شریک واحد بھارتی ریسلرکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے واحد بھارتی ریسلر نارسنگھ یادیو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،بھارتی ریسلر اولمپکس میں حصہ نہیں لےپائیں گے ۔


ریو اولمپکس کے آغازمیں دس روز ہی رہ گئے ہیں ،بھارت کا سب سے بڑا دستہ بھی جانےکے لئے تیار ہے لیکن بھارتی حکام کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے فری اسٹائل ریسلر نارسنگھ یادیو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔


آفیشلز کہتےہیں کہ نارسنگھ یادیو کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے، ریو اولمپکس سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے۔


بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ نارسنگھ یادیو کا بی سیمپل پوزیٹو آیا ہے،انہوں نے ممنوعہ اسٹیرائیڈز استعمال کیا ہے ،بی سیمپل ٹیسٹنگ کے وقت رسیلر یادیو خودوہاںموجود تھے۔


ناڈا کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ یادیو اولمپکس میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں،یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہےلیکن چانسز یہیں ہیں کہ فیل ڈوپ ٹیسٹ کے بعد بھارتی ریسلر ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے،نارسنگھ کو ورلڈ چیمین شپ کے دوران اولمپک کوٹہ دیا گیا تھا .


 

مزید خبریں :