کاروبار
31 اگست ، 2016

20 کروڑ پاکستانی سی پیک منصوبے کے محافظ ہیں،احسن اقبال

20 کروڑ پاکستانی سی پیک منصوبے کے محافظ ہیں،احسن اقبال

 


وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 کروڑ پاکستانی سی پیک منصوبے کے محافظ ہیں، کوئی دشمن ملک اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

دو روزہ سی پیک کانفرنس میں گلگت بلتستان کےتمام10اضلاع سے200اسٹیک ہولڈرز شرکت کررہے ہیں۔

اقتصادی راہداری کانفرنس سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے پر گلگت بلتستان کے عوا م بے حد پُرجوش ہیں ، اس منصوبے سے علاقے کی خوشحالی منسلک ہے۔

سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی منصوبے کی حمایت کی ہے، منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے مفاد میں اپنا روڈ میپ اور اہداف بنانے ہیں، آج اقتصادی راہداری منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں۔

مزید خبریں :