دنیا
25 اکتوبر ، 2016

روسی صدر اور بھارتی وزیردفاع کی کوئٹہ حملے کی مذمت

روسی صدر اور بھارتی وزیردفاع  کی کوئٹہ حملے  کی مذمت

 

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہا رکیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے نام پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں اور حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔

ادھر بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کہیں بھی ہو اورکسی بھی شکل میں ہو، ناقابل قبول ہے۔

مزید خبریں :