کاروبار
28 فروری ، 2017

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیسےشامل نہ کیے جائیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 71پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 73 روپے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 52پیسے کا اضافہ کرکے اس کی نئی قیمت 82 روپے فی لیٹر ،مٹی کےتیل کی قیمت 75 پیسے اضافے سے44روپےفی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 66پیسےاضافےسے44روپےمقررکی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں :