کاروبار
01 مارچ ، 2017

کراچی :چھلے لہسن کی قیمت 500 روپے فی کلو ہوگئی

کراچی :چھلے لہسن کی قیمت 500 روپے فی کلو ہوگئی

 

ریاض اینڈی...کراچی میں لہسن گوشت کے بھاؤہو گیا، بازار میں چھلے لہسن کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

لہسن کی نئی فصل آنا شروع ہوگئی ہے جس کے بعد آئندہ چند روز میں قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔

کراچی کے بازاروں میں مہینے بھر پہلے چھلا ہوا لہسن 300 سے 350 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا، جو اس وقت 500 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پاکستان چین سے لہسن درآمد کرتا ہے، چین میں لہسن کی فیصل کم ہے جس کی وجہ سے قیمت زیادہ ہے،اس کے علاوہ مقامی فصل آنا شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لہسن کی درآمد کم ہورہی ہے۔

وحید احمد نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں لہسن کی قیمت معمول پر آجائے گی۔

مزید خبریں :