صحت و سائنس
18 مارچ ، 2017

اسلام آباد:پولن الرجی کے مریض احتیاط کریں، ماہرین

اسلام آباد:پولن الرجی کے مریض احتیاط کریں، ماہرین

اسلام آباد کی فضامیں پولن کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے،محکمہ موسمیات نے پولن الرجی کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ مارچ کا آخری ہفتہ پولن کے مریضوں کے لئے خطرناک ہو سکتاہے ،احتیاطی تدابیر کادامن ہرگز نہ چھوڑیں ۔

موسم بہار کی آمد پرشہر اقتدار میں رنگ و بو نے ڈیرے جمارکھےہیں ،لیکن پولن الرجی کے مریضوں کی جان پربنی ہے،پولن کی بڑی وجہ شہرمیں جنگلی شہتوت کے درختوں کی بہتات ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2005 ءمیں پولن کی تعداد 48 ہزار سے بھی بڑھ گئی تھی جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 32 ہزار سے زائد رہی،ان دنوں پولن کے مریض رسک پر ہیں اور یہ خطرہ ابھی ٹلنے والا نہیں ۔

وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرام کے مطابق خشک موسم اور تیز دھوپ میں پولن خوب پنپتی ہے، بارش کے بعد نکلنے والی دھوپ بھی پولن کومزید جلابخشتی ہے،یہی وجہ ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز پولن کے مریضوں سے بھرتی جارہی ہے ۔

 

مزید خبریں :