-----

کراچی، گلشن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ،راہگیر جاں بحق

Karachi Gulsham May Dakuow Ki Firing Rahgeer Janbahaq

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں کی گاڑی چھیننےکی کوشش ناکام ہوگئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک راہ گیرجاں بحق ہو گیا۔

گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان گاڑی چھیننے کی کوشش کررہے تھے کہ شہری نے شور مچا دیا۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تو گولی راہ گیر کو لگ گئی،28سالہ نعیم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔