دنیا
20 مارچ ، 2017

اسرائیلی وزیر دفاع کی شام کو دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی شام کو دھمکی

اسرائیلی وزیردفاع نےدھمکی دی ہےکہ اگر شام نےاس کےطیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو وہ شام کا دفاعی نظام تباہ کردے گا ۔

اسرائیلی وزیردفاع ایویڈور لائبرمین کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت سامنےآئی ہے جب گزشتہ روز شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شام کی جانب سے اسرائیلی جنگی جہازوں کو اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

شام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کا ایک طیارہ مارگرایا ہے جبکہ اسرائیل نے خبرکی تصدیق کرنے سے انکارکردیاتھا۔

 

مزید خبریں :