شہر شہر
28 مارچ ، 2017

سکھر کے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ ،طلبا پریشان

سکھر کے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ ،طلبا پریشان

سندھ میں نویں ا ور دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے، بجلی کی بندش سے طلباء کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔

سکھر بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں امتحانات شروع ہوگئے جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی پاور کمپنی نے بھی مرمت کے نام پر لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور سکھر کے متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند کردی ہے۔

سیپکو اعلامیہ کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو ان اضلاع کے متعدد فیڈرز پر مرمتی کام کے باعث صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

تعلیمی بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید خبریں :