کاروبار
16 اپریل ، 2017

وفاقی بجٹ 26مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا،اسحاق ڈار

وفاقی بجٹ 26مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا،اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کا بجٹ 26مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا۔

جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کی وجہ سے بجٹ روزے شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور بین الااقومی مالیاتی اداروں نے طے کیا ہوا ہے کہ 320ارب سے زیادہ کی ادائیگیاں سرکلر ڈیٹ ہیں،اس وقت کوئی سرکلر ڈیٹ نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے 30 جون سے پہلے سرکلر ڈیٹ کی مد میں ادائیگیاں کرنے کا مثبت میں جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ کی حکومت نے 2013 میں 4سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا نہ کیا ہوتا تو اس وقت یہ حجم720ارب روپے ہوتا۔

مزید خبریں :