-----

آئی پی ایل:کولکتہ نے دہلی کو 4وکٹ سے ہرادیا

Iplkolkata Nay Delhi Ko 4 Wicket Say Hara Diya

انڈین پریمیئر لیگ میں منیش پانڈے اور یوسف پٹھان کی عمدہ بیٹنگ نے کولکتہ نائٹ رائیڈر کو دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف 4وکٹ سے فاتح بنوادیا۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 7وکٹ پر 168 رنز اسکور کیے، سنجو سیمسن نے 39 اور رشب پنٹ نے 38 رنز بنائے، کولٹر نائل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل فتح حاصل کی، اُن کی جانب سے منیش پانڈے نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ یوسف پٹھان نے 59 رنز اسکور کیے۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز جوڑ کر کولکتہ کو جیت کا راستہ دکھایا۔