صحت و سائنس
22 اپریل ، 2017

فیصل آباد میں جعلی کیچپ کا کارخانہ پکڑا گیا

فیصل آباد میں جعلی کیچپ کا کارخانہ پکڑا گیا

فیصل آباد کے علاقے مصطفیٰ آباد میں جعلی کیچپ تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران کارخانہ سیل کرکے نو ہزار کلو گرام کیچپ اور 12ہزار لیٹر خام مال قبضے میں لے لیا۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر کے مطابق ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان فرارہوگئے، مضر صحت اور غیر معیاری کیچپ کیمیکل، اسٹارچ اور فلیور سے تیار کیا جا رہا تھا، جس میں ٹماٹر کا سرے سے استعمال ہی نہیں کیا گیا۔

کیچپ یونٹ بغیر لائسنس کے آبادی والے علاقے میں کام کر رہا تھا۔

 

مزید خبریں :