کھیل
25 اپریل ، 2017

بھارتی کرکٹرظہیرخان کی منگنی ہوگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹکے سے منگنی کر لی۔

آئی پی ایل کی ٹیم دہلی ڈئیر ڈیولز کے کپتان ظہیر خان نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کر کے کیا،جس میں ان کی منگیتر اداکارہ ساگریکا مداحوں کو منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔

ساگریکا گھاٹکے فلم "چک دے انڈیا" میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :