Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
14 مئی ، 2017

لاہور:گھریلو ملازمہ منزہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی

لاہور:گھریلو ملازمہ منزہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی

گھریلو ملازمہ منزہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق منزہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

پولیس نے منزہ کی لاش اس کے لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ زیر حراست مالک مکان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ منزہ دو روز قبل اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔

پولیس نے ملازمہ پر اسرارہلاکت پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے جبکہ پولیس نے متوفیہ کے موبائل فون کا بھی ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے۔

وہاڑی سے تعلق رکھنے والی 20سالہ منزہ نے ڈیڑھ ماہ قبل ماڈل ٹائون کے رہائشی اسد رضوی کے ہاں گھریلو کام کاج کیلئے ملازمت اختیار کی تھی ۔

مقتولہ کے ورثاء کی جانب سے تشدد کا الزام لگایا گیاتھا اور گھر کےمالک اسد رضوی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں درخواست جمع کرائی تھی ،جس پر پولیس نے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

Advertisement