Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
20 مئی ، 2017

آئی پی ایل میں کولکتہ کو ممبئی کے ہاتھوں6 وکٹ سے شکست

آئی پی ایل میں کولکتہ کو ممبئی کے ہاتھوں6 وکٹ سے شکست

انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باآسانی 6وکٹ سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کی، لیکن اُن کے بیٹسمین حریف بولنگ کی تاب نہ لاسکےاور بیٹسمین ایک، ایک کرکے پویلین پہنچتے رہے۔

چھٹی وکٹ پر یادیو اور جگی نے کچھ ہاتھ دکھائے، یادیو 31 اور جاگی 28رنز کے ساتھ نمایاں رہےاور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 107رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ممبئی کے بولرز کی جانب سے شرما نے 4 اور بمراہ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، کرونال پانڈیا نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ چھ وکٹ سے کامیابی کے ساتھ ممبئی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اُس کا مقابلہ اتوار کو رائزنگ پونے سُپر جائنٹس سے ہوگا۔

Advertisement