شہر شہر
22 مئی ، 2017

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کرلیا ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ کھیکھا بنگلہ بائی پاس کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، مکان سے 2مبینہ دہشت گردوں شیخ طیب اور حسین احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 5ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے،ملزمان نے بارودی مواد ایک ڈبے اور کھلونے میں چھپا رکھا تھا۔

 

مزید خبریں :