شہر شہر
23 مئی ، 2017

اوکاڑہ: دکان کی چھت گر نے سے 3 مزدور جاں بحق

اوکاڑہ: دکان کی چھت گر نے سے 3 مزدور جاں بحق

اوکاڑہ کے نواحی قصبے اڈہ گیمبر میں زیر تعمیر دکان کی چھت گرنے سے3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق قصبہ گیمبر میں زیر تعمیر دکان کی چھت اچانک گر گئی۔ وہاں کام کرنے والے8 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبہ ہٹایا گیا، جس میں3 مزدور اسلم، آصف اور عدنان کی لاشیں نکالی گئیں، جبکہ 5کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :