شہر شہر
17 جون ، 2017

لاہور: خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بر ی طرح متاثر

لاہور: خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بر ی طرح متاثر

صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم کی خرابی اور طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے درجنوں ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول بر ی طرح متاثر ہوا، جس کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث اندرون اور بیرون ملک کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ اندرون ملک سفری سہولتیں فراہم کرنے والی 20 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ بیرون ملک آنے اور جانے والی 12 پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں۔

لاہور میں تیز بارش کی وجہ سے 3 پروازوں کوانتظار کرنا پڑا۔ بارش تھمنے کے بعد تینوں پروازوں کو اتار لیاگیا ۔ ان میں دوحہ سے آنے والی غیر ملکی پرواز 628 لینڈ کر گئی ۔

پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز کو بھی اتار لیا گیا، سیرئین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 بھی لاہور لینڈ کرگئی ۔

لاہور لینڈنگ سے قبل خراب موسم کے باعث تینوں پروازیں ساہیوال کی فضائی حدود میں چکر لگاتی رہیں ۔

 

مزید خبریں :